152

وبا کے دنوں میں بھی لائن آف کنٹرول پر خاموشی نہ ہو سکی

حالیہ دنوں میں جہاں دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور دیگر حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں، وہیں لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی گولہ باری کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھارتی حکومت کشمیر میں شہریت کے نئے قوانین نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ روز منڈہول، سہڑہ، تیتری نوٹ سیکٹر میں گولہ باری کی خبریں موصول ہوئیں تھیں۔ جبکہ آج شام سے عباس پور سیکٹر میں بھی وقفے وقفے سے بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ جاری رہی۔ تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں