عباس پور میں این آر ایس پی کا دفتر سیل کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر عباس پور کے حکم پر این آر ایس پی کے دفتر کو سیل کرنے کی کارروائی کی گئی۔ حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران عوامی شکایات کے پیش نظر این آر ایس کو زیر دفعہ 144 قسطوں کی وصولی اور دفتر میں عوامی ہجوم اکٹھا کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ تاہم این آر ایس پی کے ذمہ داران نے ان احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دفتری امور کی انجام دہی جاری رکھی ہوئی تھی۔ جس پر پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر دفتر کو سیل کرنے کی کارروائی کی ہے۔ اس دوران ڈی ایس پی پونچھ سید اشتیاق گیلانی، ایس ایچ او تھانہ عباس پور سردارظہورکے علاوہ پاک فوج کے جوان بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں دورانِ مانیٹرنگ ایک دکان (تندور شاپ) کو بھی سیل کیا گیا۔ کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر عباس پور سید تصور حسین کاظمی ہمراہ ڈی ایس پی پونچھ سیداشتیاق گیلانی, ایس ایچ او سردارظہور نے ہمراہ پولیس نفری بینکوں کا بھی دورہ کیا اوراس کے ساتھ احساس ایمبرجنسی پروگرام کے تحت خواتین کورقوم اداکی جارہی ہے کادورہ بھی کیا دوران دورہ انہوں نے بینک منجیر اسٹاف اور عوام الناس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ہدایات دی اورکہا کہ مشکل وقت میں قومیں بنتی ہیں عوام کو چاہیے کہ کوروناوائرس کے حوالے سے بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں کیونکہ یہ مرض میل جول اورمصافحہ سے لاحق ہوتا ہے لہذا عوام خود کواپنے گھروں تک محدودکریں دوسروں کی حفاظت یقینی بنانے میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اوراحتیاطی تدابیراختیارکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں