200

مائیکرو فنانس قرضوں کی اقساط کی وصولی مؤخر

عباس پور انتظامیہ نے مائیکرو فنانس قرضے جاری کرنے والے اداروں این آر ایس پی اور اخوت بنک کو قرضوں کی اقساط کی وصولی کے لئے عوام کے پاس جانے سے روک دیا ہے۔ ایس ڈی ایم عباس پور سید تصور کاظمی نے دفعہ 144 کے تحت ان اداروں کو لاک ڈاؤن کے دوران اقساط وصول کرنے اور دفاتر میں عوام کا ہجوم اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام عوام اور عباس پور یوتھ کی شکایات پر اٹھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں