چھاترہ گاؤں میں آتشزدگی

عباس پور کے نواعی گاؤں چھاترہ میں گزشتہ شب شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں چوہدری محمد ظفیر دکاندار عباس پور کا رہائشی مکان جل کر راکھ ہو گیا۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ رات گئے پیش آیا, جس میں فرنیچر اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء سمیت مکان مکمل طور پر جل گیا۔ عوام علاقہ نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ املاک کے نقصان کی تلافی کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی مالی مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں