197

ایم ٹی بی سی کے اہتمام سے عباس پور میں جراثیم کش سپرے

میڈیکل ٹرانسکرپشن اینڈ بلنگ کمپنی نے آج مساجد اور ہسپتال سمیت عباس پور شہر میں جراثیم کش سپرے کروایا ہے۔ سپرے کا مقصد حالیہ وبا کی روک تھام ہے۔ اس موقع پر عباس پور انتظامیہ, انجمن تاجران اور مختلف سماجی شخصیات نے ایم ٹی بی سی کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ ایم ٹی بی سی کی طرف سے اس سے قبل بھی عباس پور قرنطینہ سنٹر کو کورونا وائرس سے حفاظتی سامان جس میں ماسک اور سینیٹائزر شامل تھے مہیا کیا گیا۔ ایم ٹی بی سی کی جانب سے ایسے اقدامات کو عوام نے سراہا ہے اور کمپنی کے چیئرمین جناب محمود الحق کی اہلیان عباس پور کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں