پولس کا رہائشی 13سالہ افضال بھارتی فائرنگ سے شدید زخمی

پولس عباس پور میں بھارتی افواج کی شدید گولہ باری سے 13 سالہ افضال شدید زخمی ہو گیا ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج شام سیزفائر لائن عباس پور سیکٹر میں گولہ باری سے گاؤں تروٹی کا 13سالہ محمّد افضال ولد محمد معروف شدید زخمی ہو گیا۔ محمد افضال کے پیٹ اور سر میں شیل کے ٹکڑے لگے ہیں جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی افضال کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا۔
دریں اثنا بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایل او سی کے قریب آبادیوں اور مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں