اُمید سوشل گروپ عباس پور

اُمید سوشل گروپ عباس پور مقامی افراد کے تعاون سے بنایا گیا ایک ویلفیئر گروپ ہے جو تعلیم،صحت اور سماجی فلاح کے شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اُمید سوشل گروپ کا قیام ایک طویل جدوجہد اور مشاورت کے بعد عمل میں لایا گیا۔ چند معاشرتی مسائل جو کہ ماضی میں اُمید سوشل گروپ عباس پور کے قیام میں حاٸل رہے اُنھیں صاحبِ بصیرت و صاحب رائے ذعما۶ کے تعاون سے دور کیا گیا تا کہ گروپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکے اور الحمدللہ گروپ نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوۓ سماجی بھلاٸ کے کاموں میں کامیابی سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوۓ ہے 12 جنوری 2020 کو گروپ کے قیام کے حوالے سے باضابطہ طور پر پہلی میٹنگ کی گئی اور 10 رکنی کور کمیٹی بنائی گئی جو کہ گروپ کی تمام تر سرگرمیوں پر نہ صرف نظر رکھے گی بلکہ اُن سرگرمیوں کو احسن انداز میں مکمل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور تمام تر فیصلہ جات کی حتمی منظوری دے گی اسی میٹنگ میں زمہ داران کو مختلف ٹاسک دیئے گئے اور کمیٹیاں بنائی گئی جس میں گروپ کا ضابطہ اخلاق، اغراض و مقاصد،دائرہ کار سمیت مختلف امور زیرِ بحث لائے گے 26 جنوری کو دوسری جائزہ میٹنگ ہوئی جس میں سابقہ میٹنگ میں دیئے گئے ٹاسک کا جائزہ لیا گیا اور باقاعدہ طور پر گروپ کا ضابطہ اخلاق، اغراض ومقاصد کی منظوری دی گئی۔ 15 فروری کو گروپ کی تیسری میٹنگ کی گئی جس میں باقاعدہ گروپ کو آپریشنل کرنے پر اتفاق ہوا اور گروپ کا تنظیمی ڈھانچہ بھی تشکیل دیا گیا جس میں سرپرست اعلیٰ اُمید سوشل گروپ عباس پور کے لئے محترم جناب مجید بہار ایڈووکیٹ صاحب کا انتحاب کیا گیا جو کہ احسن انداز میں اپنی زمہ داری نبھا رھے ھیں۔ جناب چوہدری لیاقت حسین صاحب صدر گروپ، محترمہ ثمینہ شریف ایڈووکیٹ صاحبہ جنرل سیکرٹری, راقم سیکرٹری مالیات، محترمہ انجمن شاہین صاحبہ سیکرٹری نشر واشاعت منتحب کی گئیں اور بالآخر یکم مارچ 2020 کو اُمید سوشل گروپ عباس پور کو آپریشنل کر دیا گیا۔ الحمدللہ یکم مارچ 2020 سے اب تک گروپ کے ڈونر ممبران کی تعداد 83 ہو چکی ہے جبکہ اُمید سوشل گروپ عباس پور کا ویمن ونگ الگ سے کام کر رہا ہے جس کی انچارج محترمہ ارم شبیر صاحبہ ہیں گروپ کے سبھی معزز ڈونر ممبرز نے خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کرگروپ کے ساتھ حسبِ توفیق مالی اعانت کی یہی وجہ ہے کہ مختصر وقت میں لاک ڈاؤن کے دوران 30 جون 2020 تک ممبران کے تعاون سے گروپ نے تقریباً 3,12,820 روپے خرچ کیئے جس میں سے
راشن کی مد میں 1,83,490 صحت 69,580 تعلیم 20,000 جبکہ غرباء/یتیم بچوں میں عید پیکج کی تقسیم پر 39,750 روپے خرچ کیئے گے اور اس رقم میں ممبران کے ماہانہ عطیات سے صرف 40،000 روپے خرچ کیئے گئے باقی رقم اُمید سوشل گروپ عباس پور کے ڈونر ممبران نے ہنگامی بنیادوں پر گروپ کو فراہم کی جس پر گروپ ممبرز خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اُمید سوشل گروپ عباس پور تعلیمی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور عدم دستیابی وسائل کی وجہ سے کسی بھی طالب علم کی تعلیمی حرج کا اذالہ کرنا اولین ترجیح ہے
اُمید سوشل گروپ عباس پور چونکہ خالصتاً ایک ویلفیئر گروپ ہے تو اس کو سیاست سے پاک رکھنے کی بھی ہر ممکن کوشش کی گئی سیاست بذاتِ خود بری نہیں ہے مگر ہمارے معاشرے میں سیاست کا مطلب عبادت نہیں بلکہ جھوٹ ہے اس لیے اُمید سوشل گروپ کو ہر حال میں ایسی سیاست سے کوسوں دور رکھا ہے حتٰی کہ سیاست سے متعلقہ مثبت پہلو کے لیئے بھی گروپ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اُمید سوشل گروپ عباس پور کو ہر اعتبار سے ایک منفرد گروپ بنایا گیا ہے جس میں فقط فلاح و بہبود کا پہلو شامل ہے اور فلاحی امور ہی ہمیشہ زیرِ بحث لائے جاتے ہیں۔اُمید سوشل گروپ تمام برادریوں کا ایک گلدستہ ہے اور بلا تفریق رنگ و نسل،ذات پات فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
قیام کے فوراً بعد ہی ملک میں کرونا وبا پھیل گی جس کی وجہ سے گروپ کو ابتدائی طور پر مشکلات کا سامنا رہا لیکن الحمدللہ گروپ کے اخلاص سے بھرپور ڈونر ممبران نے بھی اس وقت گروپ میں اپنا بھر پورحصہ ڈالا جس کی بدولت ابتدا میں ہی گروپ نے نہ صرف بڑھ چڑھ کر فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا بلکہ ایک خطیر رقم بھی فلاحی سرگرمیوں میں خرچ کی۔ انشاء اللہ مستقبل قریب میں بھی گروپ بڑے فلاحی پروجیکٹس لاؤنچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ سب بھی اللہ کے فضل اور ممبران کے تعاون سے ہی ممکن ہو گا۔
اُمید سوشل گروپ عباس پور کے ڈونر ممبران کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کیوں کہ اُنھوں نے ایک نوزائیدہ گروپ پر اعتماد کیا اور اپنے عطیات ہماری امانت میں دیئے اور الحمدللہ ہم نے بھی آپ کے عطیات کو امانت سمجھتے ہوئے مستحقین تک پہنچایا اور اس بات کا خاص خیال بھی رکھا گیا کہ آپ کے دیئے گئے عطیات کا صحیح استعمال ہو اور مستحق لوگوں تک پہنچے جس کی عملی تصویر گروپ کی اب تک کی سرگرمیوں میں تمام ممبران کو نظر بھی آئی اور اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔انشاء اللہ مستقبل میں بھی گروپ اپنی اسی روش کو برقرار رکھے گا
اللہ پاک سبھی ڈونر ممبرز کو جزاۓ خیر عطا فرماۓ
اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو
محمد ہارون رشید سیکرٹری مالیات و ممبر کور کمیٹی امید سوشل گروپ عباس پور

اپنا تبصرہ بھیجیں