160

عوامی حقوق کے لئے تحریک چلانے کی پاداش میں طالب علم رہنما گرفتار

منگوڑہ مرچکوٹ یوتھ فورم کے روح رواں کشمیر ادبی فورم کے صدر معروف طالب علم رہنما عمران جہانگیر کیانی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے عمران جہانگیر کیانی اور ان کے ساتھیوں نے عباس پور کے پسماندہ ترین علاقوں منگوڑہ اور مرچکوٹ میں بنیادی سہولیات کے حصول کے لئے تحریک چلا رکھی تھی۔ اسی تحریک کے سلسلہ میں انہوں نے گزشتہ دن وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین گلشن کا راستہ اس وقت روکا جب وزیر موصوف الیکشن کمپین کے دوران منگوڑہ میں کارنر میٹنگ کے لئے جا رہے تھے۔ اس واقعہ کے بعد عمران جہانگیر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور آج عمران جہانگیر کیانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد سے عباس پور یوتھ سمیت مختلف فورمز کے لوگ اس گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلہ میں تھانہ عباس پور کے سامنے نعرہ بازی اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ بعد ازاں میلاد چوک میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں