177

منگوڑہ مرچکوٹ یوتھ فورم کے رہنما کو غیر مشروط طور پر رہا کر دیا گیا

منگوڑہ مرچکوٹ یوتھ فورم کے رہنما عمران جہانگیر کیانی جو گزشتہ روز سے پولیس حراست میں تھے کو رہا کر دیا گیا۔ گزشتہ روز عمران جہانگیر کیانی کی گرفتاری کے بعد سے عباس پور یوتھ سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں اور عوام کی جانب سے عمران جہانگیر کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری تھا جس کے بعد آج عمران جہانگیر کو غیر مشروط رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد میلاد چوک میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران جہانگیر کیانی نے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں